برطانیہ میں دہشت گردی کی طرف راغب افراد کی اصلاح کیلئے بنائی گئی اسکیم پریونٹ (prevent)کے جائزے کے بعد اس میں متعدد اصلاحات کی سفارش کی گئی ہے،ہوم سیکرٹری سویلا بریورمین نے جائزہ رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ پریونٹ اسکیم میں اہم اصلاحات کی ضرورت ہے جبکہ چند اراکین پارلیمنٹ سمیت ایمنسٹی انٹرنیشنل اور متعدد اسلامی تنظیموں نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،پریونٹ اسکیم برطانیہ میں دہشت گردی کے انسداد کیلئے متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت عوامی اداروں بشمول پولیس اور اسکولوں کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ ایسے افراد جو شدت پسندی کی طرف راغب ہو سکتے ہیں ان کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے نظریات کو بدلنے کیلئے انہیں پریونٹ اسکیم میں شریک کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی