i بین اقوامی

برطانیہ اور جاپان کے درمیان فوجیوں کی تعیناتی کا معاہدہ طے پا گیاتازترین

January 12, 2023

برطانیہ اور جاپان کے درمیان ایک دوسرے کے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے انتہائی اہم نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ، برطانوی اور جاپانی وزرائے اعظم نے لندن میں ملاقات کے دوران معاہدے پر دستخط کیے ،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق یہ معاہدہ ایشیا پیسیفک خطے میں برطانیہ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور چین کی طرف سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے ٹوکیو کی کوششوں کی تازہ ترین علامت ہے،یہ معاہدہ 2020میں یورپی یونین سے ملک کی علیحدگی کے بعد برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں ایک نئے انڈو پیسیفک جھکا کی عکاسی کرتا ہے،برطانوی وزیر اعظم سنک کے دفتر نے معاہدے کو ایک صدی سے زیادہ عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم دفاعی معاہدہ قرار دیا ہے ،انہوں نے کہا یہ باہمی رسائی کا معاہدہ ہماری دونوں قوموں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ، یہ ہند، بحرالکاہل کے لیے ہماری وابستگی کو مضبوط کرتا ہے اور اقتصادی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی