i بین اقوامی

برسلز میں ترکیہ و شام کے لیے16 مارچ کو ڈونر کانفرس منعقد ہو گیتازترین

February 21, 2023

یورپی یونین کے چیئرمین سویڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بلسٹروم نے کہاہے کہ 16مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک ڈونرز کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے عالمی برادری سے عطیات جمع کیے جائیں گے،بلسٹروم نے کہا کہ ان کا ملک یورپی یونین کی صدارت کے دوران تباہ کن زلزلے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتا ہے، ڈونر کانفرنس مارچ کے پہلے ہفتے کے بجائے 16مارچ کو منعقد کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس یورپی یونین کمیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کی جائے گی، جس کا مقصد زلزلے کے سنگین نتائج کو ممکنہ حد تک کم کرنا ہے،چیئرمین یورپی یونین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کانفرنس میں اعلی سطح کی شرکت کی توقع ہے، اور ہم ترکیہ اور شام کے لوگوں کے لیے اپنی بہترین کوششوں کے دائرہ کار میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کرنے کی امید کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی