جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹان میں برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر نالیدی پانڈور نے کہا کہ آج کی بات چیت میں ہم عالمی گورننس کے نظام کو مضبوط بنانے اور تبدیل کرنے کے مواقع پر توجہ مرکوز کریں گے اور پائیدار اور جامع عالمی اقتصادی بحالی کے حل کے منتظر ہیں۔ پانڈور نے کہا کہ اس سال کا برکس سربراہ اجلاس جوہانسبرگ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا موضوع برکس اور افریقہ باہمی تیز رفتار ترقی، پائیدار ترقی اور جامع کثیر الجہتی کے لئے شراکت داری ہے۔ جنوبی افریقہ کے برکس کے نما ئندہ انل سوکلال نے اجلاس سے قبل میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اجلاس کے چارسیشنز کے دوران عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ برکس ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بلاک کا مخفف ہے جس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ نے یکم جنوری 2023 کو چین سے اقتدار سنبھالتے ہوئے برکس کی صدارت سنبھالی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی