یوکرین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے برکس کانفرنس میں شرکت کے لیے روسی صدر پوتین کی دعوت قبول کرنے کے خلاف سخت غم و غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ یوکرینی وزارت خارجہ یوکرین نے ' ایکس' پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سوئٹزرلینڈ میں ' یوکرین کے لیے امن کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن اب روس کے صدر جوکہ جنگی مجرم ہیں ان کی طرف سے دعوت قبول کر لی ہے۔ یہ ان کی طرف سے ایک غلط انتخاب ہے۔ جو امن کے 'کاز' کے بالکل حق میں نہیں ہے۔ ' یہ امن کانفرنس سوئٹزرلینڈ میں ماہ جون میں ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی