برازیل میں افسرکی ہلاکت کے بعد تین ریاستوں میں پولیس کی چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران پنتالیس افراد کو ہلاک کردیاگیا۔ درجنوں افراد کو گرفتار کرکے کثیر تعداد میں ہتھیار قبضے میں لے لیے گئے،برازیل میں منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن کے دوران تین ریاستوں میں پولیس نے بھرپور آپریشن کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریوڈی جنریومیں ملزمان اورپولیس کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ جاری رہی جس کے باعث آپریشن میں دس افراد ہلاک ہو گئے،برازیلین فورم آن پبلک سیفٹی کے مطابق باہیا اورریو ڈی جنریو میں برازیل کی دوسری اور تیسری سب سے زیادہ مہلک پولیس فورسزہیں۔ پولیس کے مطابق برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں انیس افراد مارے گئے بتایا گیا ہے کہ درجنوں افراد نے پولیس کارروائیوں کیخلاف گوروجا شہر میں احتجاج کیا،حکام کے مطابق سا پالومیں پولیس کا آپریشن شیلڈ جاری ہے۔جس میں ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوچکی ،جبکہ اٹھاون افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ جن کے قبضے سے چارسو کلو منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی