فلپائن نے برڈ فلو کے پھیلائو کے باعث امریکی ریاست سائوتھ ڈکوٹا سے پرندوں اور پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ۔فلپائن کے محکمہ زراعت نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے سیکرٹری فرانسسکو تیو لاریل نے گزشتہ روز ایک حکم نامے میں سائوتھ ڈکوٹا سے گھریلو اور جنگلی پرندوں اور ان کی مصنوعات بشمول مرغی کا گوشت، چوزوں اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔میمو کے مطابق ساتھ ڈکوٹا نے گزشتہ سال 17 دسمبر کو پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا ایچ 5 این 1 کے پھیلنے کی اطلاع دی۔فلپائن کے محکمہ زراعت کے سیکرٹری فرانسسکو تیو لاریل نے ایک ہنگامی اقدام کے طور پر بیورو آف اینیمل انڈسٹری کو ہدایت کی کہ وہ سائوتھ ڈکوٹا سے گھریلو اور جنگلی پرندوں کی درآمد کے لیے سینیٹری اور فائیٹو سینیٹری امپورٹ کلیئرنس کی پروسیسنگ کو معطل کرے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ساتھ ڈکوٹا سے آنے والی تمام کھیپیں جو ٹرانزٹ میں ہیں، لوڈڈ ہیں یا اس آرڈر کے باضابطہ طور پر جاری ہونے سے پہلے بندرگاہ پر قبول کیے جائیں گے، بشرطیکہ پولٹری مصنوعات یا پرندوں کو 23 نومبر 2024 کو یا اس سے پہلے ذبح کیا گیا ہو یا تیار کیا گیا ہو۔برڈ فلو دنیا بھر میں جنگلی آبی پرندوں میں پھیلتا ہے اور گھریلو مرغیوں اور پرندوں اور جانوروں کی دیگر اقسام کو متاثر کر سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی