i بین اقوامی

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل پر چین کا خیرمقدمتازترین

August 09, 2024

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے بنگلہ دیش کی اس عبوری حکومت کے 8 اگست کو حلف اٹھانے سے متعلق پوچھا گیا جس میں نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ ترجمان نے اس بات کا بطور خاص تذکرہ کیا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت نہ کرنے کے اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کی آزادی، خودمختاری ، علاقائی سالمیت اور بنگلہ دیشی عوام کے آزادانہ طور پر منتخب کردہ ترقی کے راستے کا احترام کرتے ہیں۔ ہم بنگلہ دیش کے تمام لوگوں کے ساتھ اچھے ہمسایہ اور دوستی کی اپنی پالیسی پر سختی سے قائم ہیں۔ ترجمان نے چین۔ بنگلہ دیش طویل اور گہری دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو چین قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور اس کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تبادلے و تعاون میں پیشرفت اور جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی