بنگلہ دیش نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پر جوش خیرمقدم کیا ہے جو کہ چین کی ثالثی میں طے پا جانے والے معاہدے کی ایک اہم پیش رفت ہے ۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ڈھاکہ مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر چین، عراق اور عمان کو سراہتا ہیجس سے ایک کامیاب پیش رفت کی راہ ہموار ہوئی جوکہ تعمیری مصروفیت اور بامعنی بات چیت کی قوت کا اظہار ہے۔ انہوں نے اس انتہائی مثبت پیش رفت پرسعودی عرب اور ایران کی قیادت کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس پیش رفت سے خلیج کے خطے میں کشیدگی اور تنازعات کو کم کرنے، استحکام کو فروغ دینے اور مشرق وسطی کے خطہ میں لوگوں کی بہتری کے لیے پائیداراور مستحکم طویل المدتی امن کے لیے راستہ ہموار گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی