i بین اقوامی

بنگلہ دیش ، حسینہ کے وفاداروں کیخلاف آپریشن ڈیول ہنٹ میں 1308 شرپسند گرفتارتازترین

February 10, 2025

بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے حامیوں کی جانب سے طلبہ پر حملے کے بعد ملک بھر میں آپریشن ڈیول ہنٹ کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 1308 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ڈیول ہنٹ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کے مختلف حصوں سے کم از کم 1308 شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی ) پولیس انعام الحق ساگر نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔قبل ازیں ڈ بنگلہ دیش کی حکومت کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی اس وقت شروع کی گئی، جب آمرانہ حکومت سے تعلق رکھنے والے گروہوں نے طلبہ کے گروپ پر حملہ کیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں انقلاب کے بعد حسینہ واجد کی برطرفی کے نتیجے میں اقتدار سنبھالنے والی عبوری حکومت میں وزارت داخلہ کے سربراہ جہانگیر عالم چوہدری نے اسے آپریشن ڈیول ہنٹ کا نام دیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک ہم شیطانوں کو جڑ سے اکھاڑ نہیں دیتے، کئی دنوں کی بدامنی کے بعد بڑے پیمانے پر سکیورٹی آپریشن کیے گئے، ڈھاکا میں حسینہ واجد کے محل پر ہجوم کے حملے کے 6 ماہ بعد بدھ کے روز مظاہرین نے کھدائی کرنے والی مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کے خاندان سے منسلک عمارتوں کو منہدم کر دیا تھا۔یہ مظاہرے ان اطلاعات کے جواب میں شروع کیے گئے تھے کہ 77 سالہ حسینہ، جنہوں نے انسانیت کے خلاف مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے وارنٹ گرفتاری کی خلاف ورزی کی ہے، ہمسایہ ملک بھارت میں جلاوطنی کے دوران فیس بک نشریات میں نظر آئیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی