i بین اقوامی

بلنکن کا دورہ مشرق وسطی مکمل، غزہ جنگ بندی معاہدے پر پیشرفت نہ ہوسکی،ن مذاکرات کا نیا دور رواں ہفتے متوقعتازترین

August 22, 2024

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطی کا نواں دورہ بھی مکمل کر کے واپس چلے گئے لیکن غزہ جنگ بندی معاہدے پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی،واشنگٹن روانہ ہونے سے پہلے انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل اختلافات کم کرنے والی امریکی تجویز کی حمایت کرتا ہے اگر حماس تجویز کو قبول کرتا ہے تو معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق کسی واضح مفاہمت پر کام کریں گے،عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ہفتے متوقع ہے،دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ شہر پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، اقوام متحدہ کے پناہ گاہ سکول پر بھی بم برسا دیئے گئے جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 60سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے صیدا میں ڈرون حملہ کیا جس میں الاقصی بریگیڈ کا کمانڈر شہید ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی