i بین اقوامی

ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی حالت بدستور تشویشناکتازترین

February 26, 2025

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں داخل ہیں۔ویٹی کن کے بیان کے مطابق پوپ کی صحت مستحکم مگر بدستور تشویشناک ہے، پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کے مرض میں مبتلا ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں مزید کسی دشواری کا سامنا نہیں ہے، وہ مسلسل 12 ویں رات روم کے اسپتال میں داخل ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی