چینی حکام نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں مزید نرمی لاتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لئے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے چین آنے والوں کے لئے لازمی قرنطینہ کی پابندی کو 8جنوری سے ختم کر دیا جائے گا،قبل ازیں چین کی جانب سے بیرون ملک مسافروں کے لئے قرنطینہ کی مدت 3 ہفتے سے کم کر کے 1 ہفتہ اور پھر بعد میں یہ پابندی محض 5روز تک محدود کر دی گئی تھی، تاہم اب چینی حکام نے قرنطینہ کی پابندی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی