i بین اقوامی

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے یوکرین کے زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی آتشزدگی میں روس کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کردیاتازترین

August 19, 2024

بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی(آئی اے ای اے)نے یوکرین کے زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی آتشزدگی میں روس کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کردیا،عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں قائم بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے میں روس کے مستقل نمائندے میخائل الیانوف نے اپنے ٹیلی گرام بیان میں کہا کہ آئی اے ای اے نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ یوکرین کے زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ہونے والی آتشزدگی میں روس ملوث نہیں ،انہوں نے کہ روس مخالف ذرائع یہ الزام لگاتے رہتے ہیں کہ زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کولنگ ٹاور میں آگ رو س نے لگائی اور وہاں کاروں کے ٹائر جلائے تھے،یہ الزامات مضحکہ خیز ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی