i بین اقوامی

بین الاقوامی برادری مالی کی انسداد دہشت گردی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرے:چینتازترین

January 28, 2023

چین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مالی کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے مالی کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ عالمی برادری کو مالی کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مدد کرنی چاہیے، مالیات، سازوسامان، انٹیلی جنس اور لاجسٹکس کے حوالے سے اس کی مزید مدد اور اس کے بیرونی سیکورٹی تعاون میں شامل ہونے کے خود مختارحق کا احترام کرنا چاہیے۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ علاقائی ممالک کو دہشت گردی کے خلاف تعاون کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے ہم آہنگی پیدا کرنی چاہیے۔دائی نے کہا کہ مالی نے حال ہی میں مقامی استحکام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے موپٹ سمیت دیگر علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کی ہیں،اور اس کی ان کوششوں کا مکمل اعتراف کیا جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی