بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک (بی آر ایس این)کی انیشی ایٹرز کونسل کا 2022 اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا نے ذاتی طور پر اور آن لائن دونوں طرح سے شرکت کی۔کونسل نے گزشتہ سال کے دوران اپنے کام کا جائزہ لیا۔ اگلے مرحلے کے لیے کام پر تبادلہ خیال کیا ، کونسل کے چارٹر پر نظر ثانی کرنے کے فیصلے کی منظوری دی اور ایک نئے چیئرپرسن اور ایک نئے نائب چیئرپرسن کا انتخاب کیا ۔ایک مہم کا بھی آغاز کیا گیا تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے متعلق موضوعات پر دنیا بھر کے تھنک ٹینکس کی تحقیقی رپورٹس کو جمع کیا جاسکے۔اجلاس کے دوران کونسل کے نومنتخب چیئرپرسن اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے کلیدی خطاب کیا ۔فو نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے 2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ کی تجویز پیش کی تھی اور گزشتہ تقریبا 10 برس کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ نے آگے بڑھنے اور ٹھوس نتائج پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہیاور عالمی ترقی میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔
فو نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیار کی ترقی کی توقعات کا ذکر کرتے ہوئے تھنک ٹینکس پر زور دیا کہ وہ فکری اور مواصلاتی پلیٹ فارم کے طور پر اپنا کردار ادا کریں تاکہ مشترکہ طور پر اس انیشی ایٹو پرپیشرفت کو فروغ دیا جا سکے ، عوام کے مابین تبادلے میں اضافہ ہو اور بہتر ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی خبریں بتائی جائیں ۔اجلاس میں شریک چینی اورغیر ملکی تھنک ٹینکس کے 9 نمائندوں نے اپنی اسٹڈیز کے بارے گفتگو کی اور ریسرچ رپورٹیں پیش کرنے اور تبادلوں و تعاون کو مزید بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔انہوں نے اگلے سال بیلٹ اینڈ روڈ کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیے جانے والے مواقع سے استفادہ کرنے، تھنک ٹینکس کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے اوربیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیار کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔کونسل کے نومنتخب نائب چیئرپرسن اور شِنہوا کے نائب صدر ژا چھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔شِنہوا اور 15 دیگر تھنک ٹینکس کے تعاون سے شروع کیے گئے بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک کا افتتاح اپریل 2019 میں کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی