چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی ہے ، دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایرانی صدر کا دورہ سعودی عرب متوقع ہے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی سفارتی تعلقات مزید بڑھانے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی ، ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں دونوں ممالک کے چین میں متعین سفیر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ، سات سال سے زائد عرصے میں دونوں ملکوں کے اعلی ترین سفارت کاروں کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی،دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کے انتظامات کرنے پر رضامند ہوگئے،چینی میڈیا کے مطابق سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی، دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایرانی صدر کا دورہ سعودی عرب متوقع ہے،اس حوالے سے ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی