چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے 140سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا ،چینی دارالحکومت بیجنگ میں سیلابی ریلا کئی گاڑیاں بہالے گیا جبکہ چین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان ڈوکسوری کے دوران بیجنگ میں 744.8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی اس سے قبل1891میں 609ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی،شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، بارشوں سے کم ازکم 20افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 27لاپتا ہیں ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ 50 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ،بیجنگ میں شدید بارشوں کے باعث گھر سڑکیں، گاڑیاں اور بازار زیر آب آگئے جبکہ گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلنے لگ گئیں ، سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی