بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ ایئر کوالٹی انڈکس ایک ہزار اکیاسی تک پہنچ گیا۔ یہ رواں سال نئی دلی میں فضائی آلودگی کی بلند ترین سطح ہے،نئی دلی اورچندیگڑھ میں حد نگاہ سو میٹر رہ گئی،ہوا کی رفتار سست ہونے سے سموگ کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔سیٹلائٹ مانیٹرز نے چوبیس گھنٹے کیدوران بھارت میں ایک ہزارتین سوچونتیس مقامات پربھوسے کو آگ لگانے کیواقعات کی نشاندہی کی۔ماہرین کیمطابق فضائی آلودگی میں چالیس فیصد چال کے کھیتوں سیاٹھنے والے دھویں کا حصہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی