بھارتی شہر بنگلورو میں شدید بارشوں سے عمارت گرنے کے سبب 5 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے زیر تعمیر عمارت منہدم ہوگئی جس میں 20 افراد کے موجود ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں 13 افراد کو ریسکیو کیا گیا جب کہ 5 افراد کو شدید زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جس کیلئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ بارشوں کی وجہ سے بھی ریسکیو کے کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دن بھر بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کیلئے 'یلو' الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان بھی کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی