بھارتی ریاست گجرات میں بیٹی کی ویڈیو وائرل ہونے پر احتجاج کرنے والے باپ کو قتل کر دیا گیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی کے اہلکار ملائوجی وگھیلا پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ بیٹی کی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کے گھر اس کی شکایت کرنے گئے،پولیس کو درج ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ہفتے کی رات کو وگھیلا، ان کی بیوی، دو بیٹے اور بھتیجا ملزم کے خلاف بیٹی کی ویڈیو آن لائن اپ لوڈ کرنے کی شکایت کرنے نوجوان لڑکے کے گھر گئے ،تاہم وہاں ملزم کے رشتے داروں نے وگھیلا اور ان کے گھر والوں پر لکڑیوں اور تیز دھار آلے سے تشدد شروع کر دیا جس کے نتیجے میں وگھیلا شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو قتل کے الزام میں گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی