i بین اقوامی

بھارت، ریاست منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں ناکامتازترین

December 27, 2024

بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی کی ایک نئی لہر جاری ہے جب کہ انتہا پسند نریندر مودی کی حکومت حالات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ خطے میں حالات شدید کشیدہ ہیں۔گزشتہ برس سے جاری فسادات کے دوران بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی کی ایک نئی لہر دیکھی جا رہی ہے اور مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسی کی بدولت ریاست میں ہلاکت خیز نسلی فسادات قابو سے باہر ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مودی سرکار منی پور کے نسلی فسادات پر قابو نہیں پاسکی، کوکی اور میتھی قبائل کے درمیان خون ریز نسلی فسادات اور فوج کے جعلی مقابلوں کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں منی پور کی وادی امپھال میں مسلح گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جدید اسلحے سے لیس مسلح گروپوں کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ منی پور فسادات پر مودی سرکار کی مسلسل خاموشی پر بھی اسے شدید تنقید کا سامنا ہے، تنازع مزید بگڑ چکا ہے لیکن مودی سرکار سیاسی فائدے اٹھانے کے لیے نسلی فسادات کو ہوا دے رہی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی