i بین اقوامی

بھارت، نئی دہلی کے متعدد سکولوں میں بموں کی اطلاع، بچوں کو نکال لیا گیاتازترین

December 09, 2024

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے 40 سے زائد سکولوں میں بموں کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آنے پر فوری بچوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکولوں کو دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی، ای میل رات کو 11 بج کر 38 منٹ پر بھیجی گئی، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ سکولوں میں بڑے پیمانے پر بم نصب کیے گئے ہیں۔ای میل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکول میں بم رکھے گئے ہیں اور ان کو اچھی طرح چھپایا گیا ہے۔ ای میل بھیجنے والے کی جانب سے بموں کو ڈی فیوز کرنے کے لیے 30 ہزار امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔میل کے مطابق ان بموں سے عمارتوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا، تاہم بہت سے لوگ ان کے پھٹنے سے زخمی ہو جائیں گے۔ تم سب اس کے حق دار ہو کہ تکالیف جھیلو اور اپنے اعضا کھو دو۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام سراغ رساں کتوں کے ہمراہ سکولوں میں پہنچ رہے ہیں، جبکہ پولیس بھی پہنچ گئی ہے اور اب تک کے تلاشی کے کام کے دوران کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی