بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لائی گئی لاش کو چوہے کتر گئے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانا کے ایک سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کے لیے رکھی لاش کو چوہوں نے اپنی خوراک بنا لیا، چوہوں نے لاش کے چہرے، گال اور پیشانی کو مبینہ طو رپر کتر لیا،رپورٹس کے مطابق 30جولائی کو پولیس نے صبح تقریبا ایک بجے بھواناگیری قصبے کے 35سالہ ڈرائیور روی شنکر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا تھا، روی نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی ،تاہم 30اور 31جولائی کی درمیانی شب کو مردہ خانے میں عملے کی عدم موجودگی میں چوہوں نے مبینہ طور پر لاش کو کترنا شروع کیا۔شنکر کے رشتہ داروں کے مطابق ا سپتال کے عملے نے واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی لیکن اسپتال میں موجود کچھ افراد نے چوہوں کے حملے کا شکار لاش کو دیکھ لیا اور اس کی تصاویر کھینچ لیں جس کے بعد اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع ملی،دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے ایسے کسی واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہواجیسا کہ دکھایا گیا، لاش کو چوہوں کے کاٹنے کا الزام بے بنیاد ہے،جب لاش کو لایا گیا تو اس کے چہرے پر کئی نشان پہلے سے موجود تھے،تاہم اسپتال حکام نے واقعہ کی انکوائری شروع کر تے ہوئے شنکر کے اہل خانہ سے وعدہ کیا ہے کہ اگر کوئی غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی