i بین اقوامی

بھارت میں گائو رکشک سرگرم، گائے کو راج ماتا قرار دینے کے ہتھکنڈے شروعتازترین

October 31, 2024

بھارت میں گائو رکشک سرگرم ہوگئے جس کے بعد گائے کو باقاعدہ طور پر راج ماتا قرار دینے پر غور شروع ہوگیا۔اس اقدام کا مقصد صرف مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا اور ان پر دبائو ڈالنا ہے۔رپورٹ کے مطابق 31 ایم ایل اے نے راجستھان کے وزیراعلی بھجن لال شرما کو خط لکھ کر گائے کو راج ماتا کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس رہنماں نے اس معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کا اصل مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانا ہے، بی جے پی مذہب کا کارڈ پلے کر کے ووٹ حاصل کرنے کا حربہ استعمال کر رہی ہے ۔واضح رہے اس سے قبل راجستھان حکومت نے گائے کیلئے آوارہ اصطلاح کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔راجستھان کے ریاستی وزیر جورارام کماوت نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ ریاست میں گائے کو اب آوارہ نہیں کہا جائے گا۔دو ماہ پہلے راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں گا دھوج تحریک شروع کی گئی تھی جو گائے کو ریاست اور قوم کی ماں کا درجہ دینے کے لئے تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی