بھارت میں شدید گرمی کے باعث نوجوان کی تپتے فرش پر انڈہ پکانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کا شہر اکولا ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث انسانوں سمیت تمام ہی جاندار پریشان ہیں۔اکولا میں حال ہی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان کو چلچلاتی دھوپ میں فرش پر انڈہ پکاتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران نوجوان نے ایک نہیں 3 انڈے پکائے۔یہ ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ بھارتی میڈیا کی بھی زینت بنی ہوئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی