i بین اقوامی

بھارت میں ایوارڈز کی تقریب کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 11افراد ہلاکتازترین

April 17, 2023

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایوارڈز شو کی تقریب کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 11افراد ہلاک ہو گئے،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومتی سرپرستی میں ایوارڈز شو کی تقریب کا اہتمام تپتے سورج کے نیچے کھلے میدان میں کیا گیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا، ایک نامور سماجی رہنما کی خوشنودی کے لیے ہونے والے ایوارڈز شو میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،ایوارڈز شو کی تقریب میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت بھارتیہ جنتہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے باعث ایوارڈز شو میں شریک 11افراد ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں افراد کو ڈی ہائیڈریشن اور گرمی سے جڑی دیگر شکایات کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا،یاد رہے کہ ممبئی سے قریب جہاں ایوارڈز شو کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں پر درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور طبی ماہرین نے شدید گرمی کے باعث عوام کو دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے منع کر رکھا ہے کیونکہ بھارت میں اپریل کو گرم ترین مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی