بھارت کی اعلی ترین عدالت نے برطانوی اسلحہ ڈیلر کو ضمانت دے دی ہے، جو کروڑوں ڈالر کے ہیلی کاپٹرز کے سودے میں حکام کو رشوت دینے کے الزام میں 6 سال سے زائد عرصے سے قید ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسچن مشیل دسمبر 2018 سے دبئی سے بھارت کے حوالے کیے جانے کے بعد سے جیل میں ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ جانچ ابھی جاری ہے، لیکن مشیل کو نچلی عدالت کی طرف سے طے کردہ شرائط پر رہا کیا جانا چاہیے۔بھارت کی سب سے بڑی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے اس معاملے میں 3 چارج شیٹ داخل کی ہیں۔جنوری 2014 میں نئی دہلی نے اطالوی برطانوی کنسورشیم آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا تھا، جس پر الزام تھا کہ کمپنی نے 12 ہیلی کاپٹروں کا 677 ملین ڈالر کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے رشوت دی تھی۔بھارتی تفتیش کاروں نے مشیل پر 2017 میں اس وقت فرد جرم عائد کی تھی، جب وہ متحدہ عرب امارات میں کام کر رہا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی