بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی مندر میں بھگدڑ مچنے سے چھ افراد ہلاک اور40کے قریب ز خمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تروپتی میں سالانہ ویکنٹھ درشن ٹکٹ کائونٹر پر ہجوم میں افرا تفریح مچ گئی جب تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) نے ویکنتھا ایکادشی 2025 کے لیے آن لائن بکنگ اور ٹکٹوں کی ریلیز کا آغاز کیا۔ بھگدڑ کی وجہ سے 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اچانک کائونٹر کھلنے پر بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی اور ٹکٹوں کے لیے افراتفری مچ گئی۔مندر میں ہونے والے حادثے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آندھرا پردیش کے تروپتی میں بھگدڑ مچنے اور لوگوں کی ہلاکت پر مجھے افسوس ہے۔ میرے خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرین میں سے کم از کم تین خواتین شامل ہیں، اور زخمی یاتری، جن میں سے اکثر کا تعلق تمل ناڈو سے بتایا گیا ہے، انہیں علاج کے لیے رویا اسپتال لے جایا گیا ہے۔بھارت میں پروازوں کے بعد مندر کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے لگیںعینی شاہدین کے مطابق ٹکٹ کائونٹر پر ٹوکن حاصل کرنے کے دوران مبینہ طور پر 60 افراد ایک دوسرے پر گر پڑے۔آندھرا پردیش حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی