i بین اقوامی

بھارت، ایمبولینس کیلئے خاطر خواہ رقم نہ ہونے کے سبب ایک باپ کو اپنے 6ماہ کے بیٹے کی لاش مجبورا تھیلے میں لے جانا پڑیتازترین

May 16, 2023

بھارتی صوبہ مغربی بنگال میں ایمبولینس کیلئے خاطر خواہ رقم نہ ہونے کے سبب ایک باپ کو اپنے 6 ماہ کے بیٹے کی لاش مجبورا تھیلے میں لے جانا پڑی،بھارتی صوبہ مغربی بنگال میں ایمبولینس کیلئے آٹھ ہزار روپے نہ ہونے کی وجہ سے ایک غمزدہ باپ کو اپنے 6ماہ کے بچے کی لاش کو سلی گوڑی سے تقریبا 200کلومیٹر دور آبائی گائوں کالیا گنج تک ایک تھیلے میں رکھ کر بس کے ذریعے لے جانا پڑی،متاثرہ شخص اشیم دیب شرما نے اتوار کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سلی گڑی کے ایک سرکاری اسپتال میں پچھلے میرے 6ماہ کے بچے کا علاج چل رہا تھا، گزشتہ رات اس کا انتقال ہوگیا، میں نے اس کے علاج پر 16ہزار روپے خرچ کردیئے، جب میں نے اپنے بچے کی لاش کو لے جانے کیلئے ایمبولینس والے سے بات کی تو اس نے 8ہزار روپے مانگے، لیکن میرے پاس رقم نہیں تھی،متوفی بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس نے بچے کی لاش ایک تھیلے میں ڈالی اور سلی گوڑی سے تقریبا 200کلومیٹر دور اپنے گھر کالیا گنج کیلئے ایک بس پر سوار ہوگیا، اس نے کسی کو اس کی بھنک نہیں لگنے دی کیونکہ اسے خوف تھا کہ اگر مسافروں یا بس کے کنڈیکٹر کو حقیقت کا علم ہوگیا تو وہ اسے بس سے اتار دیں گے،انہوں نے کہا کہ اس نے مفت سرکاری ایمبولینس خدمات فراہمی اسکیم کے تحت ایمبولیس آپریٹر سے منت سماجت بھی کی لیکن اس کا کہنا تھا کہ مفت خدمات صرف مریضوں کیلئے ہے، لاشوں کیلئے نہیں،دیب شرما کا کہنا تھا ایمولینس ڈرائیور کا جواب سن کر مجھے بہت صدمہ پہنچا اور میرے پاس بچے کی لاش کو تھیلے میں رکھ کر لے جانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی