سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوباما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ظاہر ہے انتخابات کا نتیجہ وہ نہیں ہے جس کی ہمیں امید تھی، تاہم جمہوریت میں رہنے کا مطلب ہے کہ اس بات کو تسلیم کیا جائے کہ ہمارا نکتہ نظر ہمیشہ کامیاب نہیں ہوگا اور ہمیں پرامن اقتدار کی منتقلی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس اور ٹم والز کی کوششوں پر بھی فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے قابل ذکر انتخابی مہم چلائی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی