بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بائپر جوائے 14جون تک ممکنہ طورپر شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھے گا، طوفان سوراشٹر اورکچ کو عبورکرتاہوا15 جون کی دوپہربھارتی ریاست کے علاقے منڈوی اورکراچی کے درمیان پہنچے گا،بائپرجوائے کے زیر اثر ہوائوں کی رفتار 125سے135کلومیٹر فی گھنٹہ ہونیکا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بائپر جوائے کے زیراثرہوائوں کی رفتار 150کلومیٹرفی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے،بھارتی میڈیا کیمطابق ممبئی میں طوفان کے زیر اثر ہواں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کرکے رن ویز بند کردیے گئے ہیں اور شہر میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی