اسرائیل کے وزیردفاع یووا گیلنٹ نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز اپنا مشن مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئی ہیں اور اب توجہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحد کی طرف ہوگی جہاں حزب اللہ کے ساتھ روازنہ فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیردفاع یووا گیلنٹ نے شمالی سرحد پر اپنے فوجیوں کو ویڈیو کے ذریعے پیغام میں کہا کہ توجہ شمال کی طرف پر مبذول ہو رہی ہے کیونکہ جنوب میں ہم اپنا کام مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں لیکن یہاں ہمارا مشن پورا نہیں ہوا۔انہوں نے اسرائیلی فورسز کی غزہ میں داخلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہدایات جس کے لیے آپ انتظار کر رہے ہیں وہ میں نے جنوب میں دیا تھا اور فوجیوں کو کام کرتے دیکھا تھا،یوواگیلنٹ نے ایک اور بیان میں کہا کہ ہم ایک معاہدے پر بھی کام کر رہے ہیں اور میں اپنی فورسز کو ہدایت دے چکا ہوں کہ وہ اپنی توجہ شمالی سرحد کی طرف موڑنے سمیت تمام ممکنہ پہلوں کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم شمالی محاذ پر سیکیورٹی صورت حال تبدیل کرنے اور شہریوں کو بحفاظت گھروں میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی