اسرائیلی فوج نے شام کے اندر گھس کر متعدد ایرانیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپیشل فورسز نے دو روز قبل شام میں ایک فضائی حملہ کیا، اس دوران اسرائیلی فوج کے کمانڈوز ہیلی کاپٹر کی مدد سے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک کمپائونڈ کے پاس اترے اور انہوں نے آپریشن کے دوران حساس معلومات پر مشتمل فائلیں اور دستاویزات قبضے میں لے لیں،اس کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے اس ریسرچ سینٹر کو تباہ کردیا اور وہاں سے کم سے کم تین یا چار ایرانیوں کو زندہ پکڑنے کے بعد اسرائیل منتقل کردیا گیا،اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق حما کے نواحی علاقے المصیاف میں ایران کے ہائی ٹیک فوجی موجود تھے، ان کی گرفتاری اور وہاں سے ملنے والی معلومات انتہائی اہمیت کی حامل ہوسکتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی