i بین اقوامی

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے اہم رہنما سلمان جمعہ کو شہید کرنے کا دعویتازترین

December 04, 2024

اسرائیلی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے اہم رہنما سلمان جمعہ کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دمشق میں حزب اللہ کیاہم رہنما سلمان جمعہ کی شہادت کا دعوی کیا ہے، سلمان جمعہ شامی فوج میں حزب اللہ کے نمائندہ خصوصی تھے۔عرب میڈیا پر اسرائیلی حملے میں سلمان جمعہ کی شہادت کے بعد ایک تباہ شدہ کار کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنانی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جنگ بندی ناکام ہوتی ہے تو اسرائیل حزب اللہ اور لبنانی ریاست میں فرق نہیں کرے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے پوری قوت بروئے کار لائیں گے اور اس حوالے سے کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی