i بین اقوامی

اسرائیلی فوج کا غزہ میں زمینی آپریشن بھی شروع ، مزید 70 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی ،شہداد کی تعداد1000سے تجاوز کرگئیتازترین

March 20, 2025

صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ نے کا سلسلہ جاری ہے ،فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا۔نابلس،دیرالبلاح اورمغربی کناریمیں آپریشن میں شدت آگئی،تازہ حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے، تین روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک ہزاز سے تجاوزکرگئی،شہدا میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔اسرائیلی فوج نے نتزارم کوریڈور پرقبضہ کرک یشمالی اورجنوبی غزہ کوتقسیم کردیا،جس کے بعد فلسطینیوں کی نقل وحرکت مزید محدود ہوگئی،دوسری طرف حماس کا کہنا ہے اسرائیلی بمباری کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔دستخط شدہ معاہدے موجود ہوں تو نئے معاہدوں کی ضرورت نہیں،ادھردیرالبلاح میں اقوام متحدہ گیسٹ ہاوس پراسرائیلی حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے،مرنیوالوں میں بلغاریہ اور برطانیہ کے باشندے بھی شامل ہیں،اسرائیلی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی