i بین اقوامی

اسرائیلی فوج 'آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا،تلمودی رسومات کی ادائیگیتازترین

November 28, 2022

قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور القبلی کے نماز گاہ کو گھیرے میں لے کر اس کے ایک دروازے کو زنجیروں سے بند کر دیا۔ بعد ازاں یہودی ا?باد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فورسز نے اتوار کو علی الصبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔قابض فوج کے گھیرائو سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے'اللہ اکبر' کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔ اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے۔قابض افواج کی مخالفت میں نمازیوں کے ایک گروپ نے مسجد کے صحنوں میں اجتماعی نماز ادا کرنا شروع کردی۔بعد میں ہونے والی پیش رفت میں درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ یہودی شرپسندوں کو قابض فوج کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔جیسے ہی آباد کاروں کے پہلے گروہ نے الاقصیٰ کے صحن پر دھاوا بولا تو وہاں پرموجود مردو خواتین نمازیوں نے تکبیر کے نعرے لگائے اور قبلہ اول کے دفاع کے عزم اور اس کی آزادی کے لیے نعرے لگائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی