i بین اقوامی

اسرائیلی ایئرلائن کے مسافروں پر حملہ کرنے والا جیل میں ہلاک ہوگیاتازترین

September 20, 2024

اسرائیلی ایئرلائن کے مسافروں پر حملہ کرنے والا شخص جیل میں ہلاک ہو گیا،جیل حکام نے بتایا ہے کہ 1985 میں ویانا ہوائی اڈے پر اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے والا یہ شخص چار دہائیوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھا، جیل حکام کے مطابق اس کی موت اس کے سیل میں ہوئی ہے،مقامی میڈیا کے مطابق 64سالہ توفیق بن احمد چالی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، اسرائیلی ایئرلائن کے مسافروں پر ہونے والے اس حملے میں تین مسافر ہلاک ہوئے تھے، چالی نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ چیک ان کے منتظر مسافروں پر دستی بم پھینکے اور ان پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 3مسافر ہلاک اور 39زخمی ہوئے تھے، دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے ان میں سے ایک کو گولی مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا،واضح رہے کہ چالی 1995میں جیل سے فرار ہونے کی کوشش کر چکا تھا، تاہم اسے چند گھنٹے بعد ہی ایک اپارٹمنٹ کے تہہ خانے سے دوبارہ پکڑ لیا گیا، اس کے علاوہ اس نے 1996 میں بھی فرار ہونے کی کوشش کی تھی، اس وقت اسے مزید 19سال قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی