i بین اقوامی

اسرائیل نے ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے 5 صحافیوں کو حراست میں لے لیاتازترین

October 11, 2024

اسرائیل نے نیواتم ائیر بیس اور انٹیلی جنس اڈے پر ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے امریکی صحافی سمیت 5 صحافیوں کو حراست میں لے لیا۔جیریمی لوفرڈو نامی صحافی پر دوران جنگ دشمن کی مدد کرنیکا الزام عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ روسی صحافی آندرے ایکس کا کہنا ہیکہ اس سمیت دو صحافیوں کو بنا کسی الزام اسرائیلی فوج نے 11 گھنٹوں تک حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی