i بین اقوامی

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر بڑے حملے کی دھمکی دیدیتازترین

May 24, 2023

اسرائیل نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات پر بڑے حملے کی دھمکی دیدی، وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کی نئی زیر زمین جوہری تنصیب کی کھدائی سے پیدا ہونیوالے کسی بھی فوری خطرے کو خارج از امکان قرار دیدیا،امریکا اور یورپی ممالک کے ایران سے جوہری معاملات پر مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، تاہم اسرائیل طویل عرصے سے ایران کی جوہری تنصیبات کیخلاف کارروائی کی دھمکیاں دے رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اگر سفارتکاری کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا تو وہ طاقت کا سہارا لے گا،اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حالیوی نے سیکیورٹی سے متعلق ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یورینیم کو افزودہ کرنے کی صلاحیت میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ کرلیا گیا، اب افق پر منفی پیشرفت ہورہی ہے اور یہ فوجی کارروائی کا باعث بن سکتی ہے،حالیوی نے اسرائیل کے اتحادی امریکا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صلاحیتیں ہیں اور دوسروں کے پاس بھی صلاحیتیں ہیں،ایران نے جوہری بم کی تیاری سے انکار کیا ہے اور کسی بھی حملے کا تباہ کن بدلہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی