اسرائیل نے غزہ اور بیروت میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی حملے کردئیے۔اسرائیل کی جانب سے بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کو نشانہ بنائے جانے کا دعوی سامنے آیا ہے۔دوسری جانب ایران سے آنے والی پرواز کو بیروت ائیرپورٹ پر اترنے نہ دیا گیا، سویلین طیارے میں حزب اللہ کے لیے رقوم کی ترسیل کا الزام عائد کیا گیا۔واضح رہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھنے کیلئے آج ہفتہ کو 3 اسرائیلی قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہیکہ اسرائیل کا پھر جنگ شروع کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی