i بین اقوامی

اسرائیل کی دو محاذوں پر جنگ،آنیوالے دن زیادہ خطرناک ہونگے، اسرائیلتازترین

September 25, 2024

اسرائیلی فوج نے اپنے گردو پیش میں بمباری کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید مشکلات کے لیے تیار رہنا ہوگا،عرب میڈیا کے مطابق یہ انتباہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیردفاع یواو گیلنٹ دونوں کی طرف سے سامنے آیا ہے، جب ایرانی حمایت یافتہ لبنانی حزب اللہ نے بھی اسرائیل کی جانب سینکڑوں راکٹ پچھلے چند دنوں میں فائر کیے ہیں،اسرائیلی فوجی ترجمان شوشانی کے مطابق پچھلے ہفتے کے دوران حزب اللہ نے 700سے زائد میزائل اسرائیلی حدود میں فائر کیے جس کے نتیجے میں بہت زیادہ گھروں اور آبادیوں کو نقصان پہنچا ہے،مقامی اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے داغے گئے میزائلوں سے کوئی ہلاکتیں نہیں ہوئیں مگر ہنگامی ضرورتوں کے تحت ہسپتالوں اور دیگر شعبوں نے بھر پور منصوبہ بندی کر رکھی ہے، البتہ یہ منصوبہ بندی ہونے کے باوجود ہر اسرائیلی شہری شدید ذہنی دبا ئومیں ہے،پورے شمالی اسرائیل میں ہر شہری حزب اللہ کے داغے گئے میزائلوں سے نکلنے والے دھویں کی لکیروں کو ہی دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتا ہے۔اسرائیلی شہری دفاع کے حکام کی ہدایت پر اسرائیل کے سکول پہلے ہی بند کیے جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی