اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ بین گویر مسجد اقصی میں داخل ہوگئے ، جس پر عالمی برادری نے برہمی کا اظہار کیا جبکہ چین اور یو اے ای نے سلامتی کونسل سے اجلاس بلانے کی درخواست کردی ہے،تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے تمام حدیں پار کر دیں، انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے وزیربین گویر مسجدِ اقصی میں داخل ہوگئے،اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے صیہونی فورسز کے مسلح جتھے کی بھاری نفری کیساتھ مسجد اقصی کا دورہ کیا،فلسطینی قیادت نے بین گویر کے مسجدِ اقصی کے دورے کو اشتعال انگیزی قرار دے دیا،سعودی عرب، اردن، مصر ،متحدہ عرب امارات ، ترکیہ اور قطر نے بین گویر کی مسجدِ اقصی کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسجد اقصی پردھاوا قرار دیا،عمان نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے شید احتجاج ریکارڈ کروایا جبکہ چین اور متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا،دوسری جانب امریکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یروشلم کے مقدس مقامات کی حیثیت خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی اقدام قبول نہیں ہے،حزب اللہ رہنما حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی کی حیثیت کی تبدیلی دھماکے کا باعث بن سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی