اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کے انخلا کے نئے احکامات سے غزہ شہریوں کو زبردستی نقل مکانی کاشدید خطرہ لاحق ہے۔اقوام متحدہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان احکا مات سے غزہ کے لوگوں کو فراہم کی جانے والی خدمات بہت جلد منقطع ہو سکتی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ غزہ اب بالکل بھی محفوظ نہیں رہا اور شہریوں کی زندگی کو سنجیدہ خدشات لاحق ہیں ۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کی ترجمان لوئیس واٹریج نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھاکہ موجودہ حالات میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لوگ موت کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ غزہ میں انسانی ہمدردی کے علاقے اب فرنٹ لائن میں ہیں ،فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے مطابق ان نئے انخلا کے احکامات اب غزہ کی پٹی کے تقریبا 84فیصد پر محیط ہیں۔ دریں اثنا، بہت سے غزہ شہر یوں کو ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے غزہ میں شہریوں کو خدمات دینے والے اداروں کے پاس سہولتیں ختم ہورہی ہیں جن میں پانی ،خوراک ، دوائیاں اور ویکسین شامل ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی