آئرلینڈ کے وزیراعظم ٹاوسیچ سیمون ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ڈبلن میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے جیسے احتجاج کے باوجود غزہ پر ان کی مظالم کے حوالے سے خاموش نہیں ہوں گے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم سیمون ہیرس نے اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہیں تباہ کن سفارت کاری کرنے سے جوڑ دیا تاہم کہا کہ آئرلینڈ کی جانب سے اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت بھی جاری رہے گی۔غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنا آئرلینڈ کے لیے فخر کی بات ہے۔سیمون ہیرس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں میں کس چیز کو قابل مذمت سمجھتا ہوں؟ بچوں کو قتل کرنا، میں خیال میں یہ قابل مذمت ہے، میں غزہ میں ہونے والے قتل عام کو قابل مذمت سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں میں کس اقدام کو قابل مذمت سمجھتا ہوں؟ لوگوں کو بھوک سے نڈھال کرنا اور انسانی بنیاد پر امداد تک رسائی نہ دینا قابل مذمت ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی