فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے فلسطینیوں کا انخلا کرکے اس پر قبضے کی سوچ رہا ہے۔ روس کے شہر قازان میں برکس میں مملکت کی شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہویء فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکالنا چاہتا ہے، خاص طور پر شمالی غزہ کے فلسطینیوں سے ان کی سرزمین چھیننا چاہتا ہے جہاں اسرائیلی فوج نے اسی ماہ بدترین کارروائی کی ہے۔محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے، شمالی غزہ کے فلسطینیوں پر بھوک اور قحط مسلط کر کے انہیں قتل کیا جا رہا ہے، انہوں نے یہ بات روس میں ہونے والی برکس کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی