اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے نتائج لبنان اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینیسلینڈ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لیے فوری طور پر بات چیت کا آغاز کریں۔واضح رہے کہ اسرائیل لبنان سرحد کے قریب دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں کے دوران فائرنگ کے واقعات کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی تشویش کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں تصادم کے بڑھتے خدشات حقیقی ہیں اور اس سے ہر صورت بچنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی