i بین اقوامی

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجتازترین

March 11, 2025

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اپنے دفاتر کے باہر تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ملازمین نے بینرز اٹھا کر مطالبہ کیا کہ تنخواہوں اور واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کی جائے۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل اور کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔اطلاعات کے مطابق مستقل ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جبکہ پرمننٹ ورک مین، ڈیلی ویجز ملازمین، پیکجز ملازمین اور ٹل فردر آرڈر ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ملازمین کو 2 سے 8 ماہ تک کی تنخواہیں اور واجبات کی ادائیگی ہونا ہے۔ ملازمین کو کم از کم اجرت 37 ہزار مقرر کرنے کے بجائے 32 ہزار روپے مل رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی