i بین اقوامی

اسپیس ایکس پہلا شہری خلائی چہل قدمی مشن شروع کرے گاتازترین

August 27, 2024

اسپیس ایکس ایک نیا مشن شروع کرنے جارہا ہے جس میں پہلی تجارتی خلائی چہل قدمی بھی شامل ہے۔ پولاریس ڈان مشن فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے منگل کی صبح 3 بجکر 38 منٹ(مشرقی وقت) پر روانہ ہوگا جس کے ذریعے 4 شہری خلا میں جائیں گے۔ یہ عملہ بردار پہلی انسانی خلائی پرواز ہوگی جس میں پائلٹ کڈ پوٹیٹ، مشن اسپیشلسٹ سارہ گلیس اور میڈیکل آفیسر انا مینن شامل ہوں گے۔ اسپیس ایکس کے مطابق مدار میں اپنے کئی روزہ مشن کے دوران عملہ اور ڈریگن خلائی جہاز اپالو زمین کے بلند ترین مدار تک پہنچنے کی کوشش کریں گے اور پہلی بار تجارتی خلائی چہل قدمی کریں گے۔ اسپیس ایکس کے مطابق وہ زمین پر اور طویل مدتی خلائی پرواز کے لئے انسانی صحت کے جائزے سے متعلق ڈیزائن کردہ 31 شراکت دار اداروں کے 36 تحقیقی مطالعات اور تجربات کریں گے۔ وہ خلا میں اسٹار لنک لیزر پر مبنی رابطوں کی آزمائش بھی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی