اسرائیل کے سرکاری خلائی ادارے، اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز(آئی اے آئی)کے تیارہ کردہ مشاہداتی سیٹلائٹ ای آر اوایس- سی 3 کو گزشتہ روز خلا میں روانہ کردیا گیا۔آئی اے آئی کے مطابق تقریبا 400 کلوگرام وزنی اور 4.58 میٹرلمبے سیٹلائٹ کو اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا گیا جو 512 کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے گرد اپنے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوگیا۔ای آر اوایس- سی 3(ارتھ ریسورسزآبزرویشن سسٹمز سی 3)کو اسرائیلی انٹیلی جنس اور انفارمیشن کمپنی امیج سیٹ انٹرنیشنل (آئی ایس آئی)کے لیے بنایا گیا ہے، جس میں آئی اے آئی کے تقریبا 30 فیصد حصص ہیں۔آئی ایس آئی کے مطابق، یہ دفاعی اور انٹیلی جنس اداروں کو اس وقت درپیش انتہائی ضروری آپریشنل چیلنجزسے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی